کاروبار
25 نومبر ، 2016

قرضے کیلئے پی آئی اے اور مالیاتی اداروں میں مذاکرات کامیاب

قرضے کیلئے پی آئی اے اور مالیاتی اداروں میں مذاکرات کامیاب

پی آئی اے، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور کریڈٹ سوئس سنگاپور آفس کے درمیان قومی ایئرلائن کیلئے130 ملین امریکن ڈالر کے قرضے کے حصول کیلئے مذاکرات کامیابی سے طے پاگئے ہیں۔

معاہدے پر دبئی میں دستخط کئے گئے۔ قرضہ دینے والو ں میں کریڈٹ سوئس، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔

ایئرلائن کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے اس قرضہ کی منظوری پی آئی اے کے آپریشنز پر اعتماد کا اظہار ہے۔

یہ قرضہ پی آئی اے کے عمومی اخراجات اور مسافروں کیلئے سہولتوں میں اضافہ کیلئے استعمال کیا جائیگا۔

 

مزید خبریں :