پاکستان
25 نومبر ، 2016

کشمیر ایجنڈے میں ہوا تو بھارت سے مذاکرات کرینگے،سرتاج عزیز

کشمیر ایجنڈے میں ہوا تو بھارت سے مذاکرات کرینگے،سرتاج عزیز

 

مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےکہا ہے کہکشمیرکا مسئلہ مذاکرات کے ایجنڈے میں ہوگا توبھارت کے ساتھ مذاکرات کریں گے، جارحیت کا بھرپورجواب دیں گے،سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں کسی دباؤمیں نہیں آئیں گے۔

قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےکہا کہ بھارت مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے ایل اوسی پرکشیدگی بڑھارہا اورجان بوجھ کرشہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔

سرتا ج عزیز کا کہنا تھا کہ تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں اور بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں۔تاہم کشمیرکا مسئلہ مذاکرات کے ایجنڈے میں ہوگا توبھارت کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

مشیرخارجہ نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :