27 نومبر ، 2016
آسٹریلوی ٹیم ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں383رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے۔ جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لئے ہیں۔ اسے70 رنز کی برتری حاصل ہوئی ہے۔ پروٹیز بیٹسمین اسٹیفن کک81 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
اس پہلے تیسرے دن کھیل شروع ہوا، تو عثمان خواجہ 145رنز بنا کر فلینڈر کا شکار بنے۔ اس کے بعد مچل اسٹارک نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی برتری کو 124رنز تک لے گئے۔ وہ ربادا کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔