27 نومبر ، 2016
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہیملٹن ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل میں بارش ہوگئی ہے، جس سے میچ روک دیا گیا ہے۔
بارش کی وجہ سے امپائروں نے مقررہ وقت سے8 منٹ پہلے کھانے کے وقفے کا فیصلہ کردیا ہے۔ میچ میں اب تک پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر201 نز بنا لیئے ہیں۔
کیویز کا اسکور برابر کرنے کے لیے شاہینوں کو مزید 71رنز درکار ہیں۔ بابراعظم81 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ سب سے نمایاں اور آگے ہیں، تاہم محمدعامر 4رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی آٹھویں وکٹ 193رنز پر گری، جب وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے کولن ڈی گرینڈہوم کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 192رنز پر گری تھی۔آئوٹ ہونے والے بیٹسمین سہیل خان تھے، وہ 37رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔ اس سے پہلے آج سرفراز احمد41 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین تھے۔