دلچسپ و عجیب
27 نومبر ، 2016

اسلام آباد کے فیشن شو میں خواجہ سراؤں کے جلوے

اسلام آباد کے فیشن شو میں خواجہ سراؤں کے جلوے

 

ریمپ پر فیمیل اور میل ماڈلز کو واک کرتے تو سب نے ہی دیکھا ہوگا لیکن اسلام آباد میں ایک ایسا منفرد فیشن شو ہوا جس میں خواجہ سراؤں نے اپنے حسن کے جلوے دکھائے۔

اسلام آباد میں ہوا پہلی بار ایسا فیشن شو جس نے شائقین کو محظوظ کردیا، ریمپ پر واک مرد اور خواتین نے نہیں بلکہ کی خواجہ سراؤں نے۔

شائقین نے شو بڑی دلچسپی سے دیکھا اور خواجہ سرائوں نے بھی خوب داد سمیٹی ، خوبصورت ملبوسات نےگویا ریمپ پر رنگ بکھیر دیے، ماڈلز کا کہنا تھا کہ ہم میں بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔

شو کی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ان خواجہ سراؤں کے ساتھ ناروا رویے کے خلاف ایسا شو رکھا ہے تاکہ انہیں آگے آنے کا موقع ملے۔

فیشن شو میں خواجہ سراؤں کی دل کش واک کے ساتھ ساتھ پشتو گلوکار اور بینڈ نے خوب رنگ جمایا، شو کے اختتام پر ماڈلز نے مختلف گانوں پرڈانس پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔

مزید خبریں :