27 نومبر ، 2016
کوئٹہ میں اٹھارہ لاکھ کی آبادی، تین لاکھ گاڑیاں اور ٹریفک اہلکار صرف تین سو پچاس ہیں، بڑی سڑکوں پر سگنل خراب رہتے ہیں، ٹریفک سائن بورڈز غائب ہیں،گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا۔
کچھ مقامات پر لگائے گئے نئے سگنل بھی خراب ہوگئے ہیں، ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ میں سائنس کا لج چوک ، جی پی او چوک ،کوئلا پھاٹک، قندھاری بازار اور مسجد روڈ وہ علاقے ہیں جہاں اکثر وبیشتر ٹریفک جام رہتا ہے، امداد چو ک، ہاکی چوک سمیت کچھ چوراہوں پر ٹریفک کنڑول کرنے کیلئے سگنل لگائے گئے مگر چند روز روشن رہنے کے بعد وہ پھر گل ہوگئے، گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔