کھیل
28 نومبر ، 2016

پاکستان کا دورئہ آسٹریلیا، ٹیم بدھ کو برسبین پہنچے گی

پاکستان کا دورئہ آسٹریلیا، ٹیم بدھ کو برسبین پہنچے گی

پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ مکمل کرکے بدھ یعنی 30نومبر کو آکلینڈ سے بر سبین پہنچے گی، تاہم کپتان مصباح الحق کی آسٹریلیا روانگی کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔

سسر کے انتقال کی وجہ سے ٹیسٹ کپتان اگلے چند دن میں ٹیم کو جوائن کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کا پنک بال ٹیسٹ15 دسمبر سے بر سبین میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ایک رات برسبین میں قیام کرنے کے بعد جمعرات کی صبح 4 گھنٹے کی فلائٹ کے ذریعے کینز روانہ ہوگی، جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو کرکٹ آسٹریلیا نے وولن گا با نے برسبین میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو دیکھنے کی دعوت دی گئی تھی، لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق انہوں نے برسبین نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ دل کے آپریشن کے بعد وہ طویل سفر نہیں کرسکتے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی آسٹریلیا نہیں جائیں گے۔ دورے کے لئے وسیم باری کو ہی منیجر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا کے دورے کے بعد منیجر کو تبدیل کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں :