پاکستان
24 جون ، 2012

انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد ہوں گے، منورحسن

انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد ہوں گے، منورحسن

کراچی…امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کا کہناہے کہ ایک سیاسی جماعت اکیلے حکومت نہیں بناسکتی سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد ہونگے کراچی میں مسجد رضوان میں کارکنوں کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات میں کمی کرے گی تو یہ بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے والی بات ہے ،جو جمہوری حکومت عدالتوں کے فیصلے نہیں مانتی اور اسمبلی کی قراردادوں پر عمل نہیں کرتی، اسے جمہوریت کیسے کہ سکتے ہیں ، منور حسن نے کہا کہ حکومت ساڑھے چار سال میں مہنگائی ، بدامنی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے ،آئندہ چھ ماہ میں بھی کوئی اُمید نہیں لٰہذا الیکشن جلدی کرادینے چاہئیں۔منور حسن نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت اکیلے حکومت نہیں بنا سکتی الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی ، اتحاد ہونگے اور ہم بھی سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں ہیں ۔

مزید خبریں :