صحت و سائنس
02 دسمبر ، 2016

تمباکو کا استعمال روکنے کیلئے پالیسی بنائیں، پروفیسر ندیم

تمباکو کا استعمال روکنے کیلئے پالیسی بنائیں، پروفیسر ندیم

دنیا بھر میں سالانہ 30 لاکھ افراد سانس کی نالیوں کی تنگی کی دائمی بیماری (سی او پی ڈی) کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جناح اسپتال کے شعبہ امراض سینہ کے سربراہ اور پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے صدر پروفیسر ندیم احمد رضوی، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد راؤ اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سیف اللہ بیگ نے سی او پی ڈی کے عالمی مہینے کی مناسبت سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

پروفیسر ندیم احمد رضوی نے کہا کہ اس مرض میں سانس کی نالی دائمی طور پر سکڑ جاتی ہے جس کی بنیادی وجہ سگریٹ نوشی ہےاس لئے تمباکو کے استعمال کوروکنے کیلئے پالیسی بنائی جائے تاہم زیادہ اہم یہ ہے کہ تمام ممالک عالمی ادارہ صحت کے ٹوبیکو کنٹرول کنوینشن پر عملدرآمد کرائیں ۔

 

مزید خبریں :