02 دسمبر ، 2016
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق میں نومبر کے مہینے میں سیکورٹی فورسز کے 1959 اہلکارہلاک ہوئے، نومبر میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد 926 ہے جبکہ 930 زخمی ہوئے ۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اکتوبر میں ہلاک ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے۔ نومبر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ بغداد میں ہوئیں ،جہاں داعش نے متعدد بم حملے کیے،جس کے نتیجے میں 152 شہری ہلاک اور 581 زخمی ہوئے۔
صوبہ نينوامیں 332 افراد ہلاک اور 114 زخمی ہوئے،عراق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جان کوبش نے کہا ہے کہ عراق میں ہلاکتوں کی تعداد چونکا دینے والی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ داعش موصل اور نينوا کے علاقوں پرقبضہ برقرار رکھنے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے جس میں عام شہریوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، فائرنگ پوزیشنز کے لیے گھروں کا استعمال اور اس کے علاوہ عام شہریوں کو یرغمال بنانا اور جبری طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا اور انہیںانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شامل ہیں ۔