خصوصی رپورٹس
02 دسمبر ، 2016

پشاور: شہری جان لیوا کیمیکلز ملا دودھ پی رہے ہیں

پشاور: شہری جان لیوا کیمیکلز ملا دودھ پی رہے ہیں

 

پشاورکے شہری صرف پانی ملا دودھ ہی نہیں بلکہ جان لیوا کیمیکلز ملا دودھ پی رہے ہیں، یہ انکشاف پشاور کی پہلی ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری میںہوا۔

پشاوکے مختلف علاقوں سے لئے گئے دودھ کے سیمپل ’ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری‘ میں جب چیک کئےگئے تو انکشاف ہوا کہ دودھ میں یوریا اور فارمولین نامی کیمکل ملا ہوا ہے ،جو انسانی صحت کےلئے خطرناک ہیں۔

انچارج ملک ٹیسٹگ لیبارٹری پشاورڈاکٹرعباس علی کہنا ہے کہ جو سیمپل ہم نے چیک کئے ہیں اس میں یوریا اور فارمولین ملا تھا اور یہ دونوں جگر اور گردوں کےلئے نقصان دہ ہیں۔

لائیو اسٹاک آفس پشاور میں پہلی بار ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی گئی ہے، جہاں روزانہ کی بنیادوں پر دودھ چیک کیا جائےگا، جبکہ پنجاب سے آنے والا دودھ چیک کرنے کےلئے موٹروے انٹرچینج اور جی ٹی رو ڈپرمحکمہ لائیو اسٹاک اور ضلعی انتظامیہ چیک پوائنٹس بنائے گی۔

ڈائریکٹرلائیو اسٹاک پشاورڈاکٹر معصوم شاہ کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل دودھ بن رہا ہے، جس میں صرف اور ڈیٹرجن استعمال بھی ہوتا ہے۔

پشاورمیں دودھ 60 سے 120 روپے فی کلو تک فروخت ہوتا ہے۔ پنجاب سے آنے والا دودھ برف کی صورت میں یہاں لایاجاتاہے۔ جبکہ سرکاری نرخ 70 روپے فی لیٹر مقرر ہیں۔

مزید خبریں :