کھیل
02 دسمبر ، 2016

پاکستان کا تمام بھارتی ہاکی ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان کا تمام بھارتی ہاکی ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ بھارت میں کوئی بھی ٹورنامنٹ ہوا،اس میں شریک نہیں ہوں گے،بھارت میں نہ جانے سے کھلاڑی مایوس ہوگئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ویزہ نہ ملنے پر جونئیر کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے، انہوں نے کھیلنے سے انکار کر دیا ہے،جس کی وجہ سے کیمپ ختم کیا ہے،پی او اے کو بھارت میں کسی ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہاکی ختم نہیں ہو گی،جونئیر کھلاڑیوں کو آسڑیلیا،نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کا دورہ کرا کر ان کے کھیل میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :