06 دسمبر ، 2016
لندن کی میٹروپولیٹن پولیس بھی مینی کوئن چیلنج کے بخارمیں مبتلا ہوگئی، پولیس اہلکاروں نے ساکت رہ کر چیلنج پورا کیا، ساتھ ہی مفاد عامہ کا پیغام بھی دے ڈالا۔
ان دنوں دنیا بھر میں مینی کوئن چیلنج کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ہر کوئی اس چیلنج کو پورا کرنے کی دھن میں مگن دکھائی دے رہا ہے۔
جہاں دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ساکت رہ کر اس چیلنج کو پورا کیا وہیں اب پولیس اہلکار بھی پیچھے نہ رہے۔
برطانوی دار الحکومت لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے بھی مینی کوئن چیلنج کو پورا کرنے کی ٹھانی اور چند اہلکاروں نے ایک سڑک پرنشے میں دھت ڈرائیور اور اس کا شکار بننے والے ایک راہگیر کی مدد کرتے ہوئے چند لمحوں تک ساکت رہ کر چیلنج مکمل کیا۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے اس چیلنج کو پورا کرنے کا مقصد عوام کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ نہ کرنے کا پیغام پہنچانا ہے۔