صحت و سائنس
11 دسمبر ، 2016

بلوچستان: ڈاکٹروں کے الاؤنسز میں اضافہ

بلوچستان: ڈاکٹروں کے الاؤنسز میں اضافہ

 

بلوچستان کےدور درازعلاقوں میں تعینات ڈاکٹروں کےالاؤنسزمیں110 فیصدتک اضافہ کردیاگیا ہے۔

صوبائی وزیرصحت میر رحمت بلوچ نے ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کےدور درازعلاقوں میں تعینات ڈاکٹروں کےالاؤنسزمیں اضافہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئےکیاگیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ اندرون صوبہ ڈاکٹروں کی غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی جبکہ صوبےکےتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتالوں میں گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی یقینی بنائی جارہی ہے۔

صوبائی وزیرصحت نے بتایا کہ اب تک صوبےکے24اضلاع میں گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کردی گئی،اسی طرح تمام اضلاع کو ایمبولینسیں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ ا ضلاع کی صحت کی ضروریات کےلیے پانچ،پانچ کروڑ روپےدیےجائیں گے۔

مزید خبریں :