پاکستان
25 جون ، 2012

لوڈ شیڈنگ اور کراچی میں امن و امان کا مسئلہ حل کرائیں گے، وزیراعظم

لوڈ شیڈنگ اور کراچی میں امن و امان کا مسئلہ حل کرائیں گے، وزیراعظم

کراچی … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے نفرتوں کو ایک طرف رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی مشاورت سے کراچی کا امن بحال کرائی گے، میں تکلیفوں کو برداشت کرتا ہوا یہاں تک پہنچا ہوں، لوڈ شیڈنگ اور کراچی میں امن و امان کا مسئلہ حل کرائیں گے۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے دورے اور متحدہ کے رہنماوٴں سے ملاقات کے بعد کارکنوں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ہر محب وطن سمجھتا ہے کہ ہمیں نفرتوں کے بجائے محبتوں کی ضرورت ہے، الطاف حسین نے جس جذبات کا اظہار کیا وہ میرا قیمتی اثاثہ ہیں، پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کا پیار ہے کہ معمولی کارکن وزیراعظم بنا، میں تکلیفوں کو برداشت کرتا ہوا یہاں تک پہنچا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ تمام فریقین نفرتوں کو ایک طرف رکھ دیں، ان کا کہنا ہے کہ باہمی مشاورت سے کراچی کا امن بحال کرائیں گے، کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ نو منتخب وزیراعظم نے مزید کہا کہ الطاف حسین کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوٴں گا، سچ ہے کہ میرے پاس سونے کا تو کیا پیتل کا چمچہ بھی نہیں تھا، ہاتھوں سے کھانا کھانے والا ہوں۔

مزید خبریں :