25 جون ، 2012
دیر … لوئر دیر میں سرحد پار سے شرپسندوں نے پاکستانی علاقے میں 2 راکٹ فائر کئے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق افغانستان سے شرپسندوں نے پاکستانی علاقے لوئر دیر میں 2 راکٹ فائر کئے ہیں۔ عسکری حکام نے بتایا ہے کہ سرحد پار سے شرپسندوں نے اسنائپر فائرنگ بھی کی ہے تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی 100 سے زائد شرپسندوں نے پاکستانی پیٹرولنگ ٹیم پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی فوجی شہید اور 11 لاپتہ ہوگئے تھے۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاکستانی پیٹرولنگ پارٹی کی جوابی کارروائی میں 14 شرپسند بھی مارے گئے تھے۔