پاکستان
25 جون ، 2012

حکمران عوام کو غلامی میں جکڑے رکھنا چاہتے ہیں، رہنما پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی

حکمران عوام کو غلامی میں جکڑے رکھنا چاہتے ہیں، رہنما پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی

کوئٹہ … پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما لالہ روٴف کا کہنا ہے کہ حکمران مسائل پیدا کرکے عوام کو غلامی میں جکڑے رکھنا چاہتے ہیں، بجلی بحران سے بلوچستان میں قحط سالی پیدا ہوئی گئی ہے۔ کوئٹہ میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام صادق شہید فٹبال گراوٴنڈ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلسہ عام کا انعقاد کیاگیا، جلسے سے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمود خان اچکزئی اور دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما لالہ روٴف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اب طلباء بھی محفوظ نہیں ہیں، امن و امان کے خراب حالات کے باعث صوبے میں شدید بحرانی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مسائل پیدا کرکے عوام کو غلامی میں جکڑے رکھنا چاہتے ہیں، بجلی بحران سے بلوچستان میں قحط سالی پیدا ہوگئی ہے۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے جلسہ عام میں کارکنوں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ جلسہ گاہ کو پارٹی کے مرکزی قائد ین کے پورٹریٹس، پارٹی پرچموں اور خیر مقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے، جبکہ اس موقع پر جلسہ گاہ کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :