صحت و سائنس
14 دسمبر ، 2016

ویویکس پی ملیریا،پاکستان سمیت چار ملکو ں میں زیادہ ہلاکتوں کا سبب

ویویکس پی ملیریا،پاکستان سمیت چار ملکو ں میں زیادہ ہلاکتوں کا سبب

 

گزشتہ سال عالمی سطح پر ملیریا کی قسم ویویکس پی سے ہونے والی 81 فیصد ہلاکتیں پاکستان سمیت چار ملکوں میں ہوئیں۔عالمی ادارہ صحت کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان ان چار ملکوں میں شامل ہے جہاں عالمی سطح پر ملیریا کی ایک قسم ویویکس پی انتہائی ملک ثابت ہوا اور اس کافی ہلاکتیں ہوئیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاوہ متاثرہ ملکوں میں ایتھوپیا،بھارت اور انڈونیشیا شامل ہیں، ملیریا کی اس قسم سے ان ملکوں میں اکیاسی فیصد ہلاکتیں ہوئیں ۔

رپورٹ کے مطابق ویویکس ملیریا کے سب سے زیادہ کیس جنوب مشرقی ایشیا میں 58 فیصد اور سب سے کم افریقن ریجن میں 12 فیصد ریکارڈ کئے گئے۔

مزید خبریں :