کھیل
25 جون ، 2012

پاکستان کرکٹ ٹیم گروپس میں بٹی ہوئی ہے، شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم گروپس میں بٹی ہوئی ہے، شعیب اختر

لاہور … پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کرکٹرز اور شائقین سے ہضم نہیں ہو رہی، سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم مختلف گروپس میں بٹی ہو ئی ہے۔ شعیب اختر نے کہاکہ سری لنکن ٹیم پاکستان سے ڈرتی تھی، اب پاکستان ٹیم خوف زدہ ہے۔ شعیب اختر کہتے ہیں شکست کی وجہ لیڈرشپ کی کمی ہے، آخر اسپنرز کب تک کامیابیاں دلائیں گے۔ شعیب اختر کی رائے یہ بھی ہے کہ اگرفاسٹ بالرز کو آگے لائیں تو وہی مخالف ٹیموں کو بے بس کر سکتے ہیں۔ وکٹ کیپر کامران اکمل کہتے ہیں کہ ٹیم میں اعتماد کی کمی تھی۔ خواتین کرکٹرز اور شائقین کا کہنا ہے کہ ایک روزہ میچز کے بعد پاکستان ٹیم نے بہت مایوس کیا، لگتا ہے کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر نہیں ہے۔

مزید خبریں :