دنیا
17 دسمبر ، 2016

ملازمت پر پہلا حق سوئس شہریوں کا ہوگا،نیا قانون منظور

ملازمت پر پہلا حق سوئس شہریوں کا ہوگا،نیا قانون منظور

 

سوئس پارلیمان نے ایک نئے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ملک میں ملازمتوں پر سب سے پہلا حق سوئس شہریوں کو ہو گا۔

سوئٹرزلینڈ میں مسلسل یہ مطالبات کیے جاتے رہے ہیں کہ ملک میں نوکریوں کے مواقع کے لیے مقامی شہریوں کا ایک کوٹہ مقرر کیا جائے، تاہم اس حوالے سے یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ اگر سوئٹزرلینڈ ایسا کوئی سخت گیر قانون منظور کرتا ہے، تو اس کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گی۔

یورپی کمیشن نے اس قانون کی منظوری کا محتاط انداز سے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں یورپی یونین کی رکن ریاستوں سے بات چیت کی جائے گی، تاکہ دیکھا جائے کہ کہیں اس قانون سے یورپی شہریوں کے حقوق تو متاثر نہیں ہوں گے۔

یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ قانون مثبت سمت میں ایک قدم ہے، کیوں کہ اس میں یورپی شہریوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع کو محدود نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :