دنیا
17 دسمبر ، 2016

حلب کے مشرقی حصے سے لوگوں کا انخلا نہ ہوسکا

حلب کے مشرقی حصے سے لوگوں کا انخلا نہ ہوسکا

 

شام کے شمالی شہر حلب کے مشرقی حصے سے لوگوں کے انخلاء کا عمل ابھی تک رُکا ہوا ہے۔ یہ بات شامی سرکاری ٹیلی وژن کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

مشرقی حلب سے انخلاء کا عمل گزشتہ روز اُس وقت رُک گیا تھا جب اس محصور علاقے سے باہر آنے والے ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کی اطلاع ملی، تاہم اس سے قبل مشرقی حلب میں پھنسے ہوئے ہزاروں افراد کو وہاں سے نکالا جا چکا تھا۔

انخلاء کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے شرط یہ ہے کہ باغیوں کے قبضے میں موجود حلب کے دو شیعہ آبادی والے علاقوں سے لوگوں کو نکلنے کی اجازت دی جائے۔

شامی حکومت کا مؤقف ہے کہ ان دو علاقوں اور مشرقی حلب سے انخلاء کا عمل بیک وقت شروع کیا جائے، تاہم باغیوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید خبریں :