26 جون ، 2012
کراچی… کے ای ایس سی نے ادارے کے ڈپٹی جنرل منیجر عمران جعفری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ادارے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ عمران جعفری نارتھ ناظم آباد میں کے ای ایس سی کے آپریشنل کام سرانجام دیتے تھے۔ ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔