26 جون ، 2012
کراچی…بریگیڈیئرعلی کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔بریگیڈیئرعلی کوگزشتہ سال6مئی کوراولپنڈی سے حراست میں لیاگیاتھا،اُن پر پرفوج میں بغاوت پھیلانے،اقتدارپرناجائزطریقے سے قبضے کی کوشش کاالزام تھا۔بریگیڈیئرعلی کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی6 مہینے جاری رہنے کے بعدمکمل ہوئی ہے۔پانچ فوجی افسران نے استغاثہ کے گواہوں کے طورپربریگیڈیئرعلی کے خلاف بیان دیاتھا۔