26 دسمبر ، 2016
قتل کر کے سولہ سال جیل میں گزارنے والا امریکی شخص جان ویلورڈ اگلے ہفتے نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امریکی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالے گا۔
بیس سال کی عمر میں قتل کرنے والے جان ویلورڈ نے جیل میں سزا کاٹنے کے دوران دو کالج ڈگریاں حاصل کیں، اپنے جیل کے ساتھیوں کو لکھنا پڑھنا سکھایا اور ایڈز کونسلر کے طور پر کام کیا۔
رہائی کے بعد پیرا لیگل کے طور پر کام کیا اور فلاحی کاموں سے وابستہ ہوگئے، قید کے دوران اپنی زندگی کو مثبت موڑ دینے اور بہترین کردار رکھنے والے جان ویلورڈ اب نوجوانوں کی فلاح و بہبود کرنے والے ادارے کی سربراہی سنبھالیں گے۔