خصوصی رپورٹس
27 دسمبر ، 2016

فریال مخدوم کے میکے والوں نے خاموشی توڑدی

فریال مخدوم کے میکے والوں نے خاموشی توڑدی

 

باکسنگ رنگ میں حریفوں کے جبڑے توڑنے والا کہیں رشتہ نہ توڑ دے، عامر خان کے ساس سسر پریشان ہیں، فریال سسرال فائٹ میں میکے والوں کی انٹری ہوگئی ہے، ان کے والدین کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے بعد سے ہم راتوں کو سو نہیں سکے۔

فریال مخدوم اور ان کے سسرالیوں کے درمیان جھگڑوں کے چرچے بڑی دور تک پہنچے اور فریال کے والدین کی نیندیں بھی اڑا گئے۔ تو تو، میں میں کی تکرار سن کر فریال کے والدین نے چُپ توڑ ہی دی، ایک انٹرویو میں فریال کی والدہ نے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ ان کی بیٹی کے سسرال والوں کے ساتھ جاری چپقلش سے تنگ آکر باکسر عامر خان ان کی بیٹی کو طلاق دے دے گا۔

فریال مخدوم کے اپنے سسرال والوں کے ساتھ تعلقات اس وقت کشیدہ ہونا شروع ہوئے جب انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کیں اور سسرالیوں پر الزام لگایا کہ وہ ان کی شادی تباہ کرنا چاہتے ہیں اور انہیں دھمکیاں بھی دیتے ہیں، جس کے بعد الزام تراشیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ عامر خان کے والدین کو فریال مخدوم کے رہن سہن خاص طور پر لباس پر اعتراض تھا ۔

دوسری طرف فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ عامر کے والدین انہیں اچھا نہیں سمجھتے ، یہاں تک کہ گھریلو تقریبات کی فیملی پکچر سے بھی انہیں کاٹ دیا جاتا ہے۔فریال کی والدہ نے تسلیم کیا کہ فریال کا لائف اسٹائل ذرا مختلف ہے لیکن وہ شروع سے ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اس لیے سسرال والے بھی اسے اپنی بیٹی کی طرح قبول کریں۔

اہلیہ اور گھروالوں کے جھگڑوں سے تنگ باکسر پہلے ہی پبلک میں معذرت کرچکے ہیں اور انہیں واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ذاتی معاملات کو اپنی حد تک رکھا جائے، ورنہ وہ ایک بیٹے اور شوہر کو کھودیں گے۔

مزید خبریں :