03 جنوری ، 2017
امریکی سائنسدانوں نے ڈائناسورکی نسل ختم ہونےکی وجوہات جاننےکادعویٰ کردیاہے۔
دنیاسےغیرمعمولی جانورختم ہونےکی وجہ جان لی گئی ہے،فلوریڈااسٹیٹ یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف کیلگری کےسائنسدانوں کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جلدانڈےسینےمیں ناکامی کےسبب ڈائناسورزکی نسل ختم ہوئی،سائنسدانوں کادعویٰ ہے کہ ڈائناسورکوانڈے سینے میں3سے6ماہ لگتےتھےاورنومولودکےبڑےہونے میںبھی زیادہ وقت لگتاتھا،اس عرصےمیں دیگرجانورانہیں نقصان پہنچادیتےتھے۔
انڈےسینےکےدورانیہ کااندازہ ڈائناسورکےنومولودبچوں اورانڈوں میںموجودجین کےدانتوں کی اسکیننگ کی بنیادپر کیاگیاہے۔سائنسدانوں کےمطابق درختوں میں سالانہ بننےوالےچھلوں کی طرح دانتوں میں روزانہ نئےچھلےبنتےہیں،جن سےعمرمعلوم کی جاسکتی ہے۔
سائنسدانوں کادعویٰ ہے کہ ساڑھے6کروڑسال پہلےزمین سےشہابیہ ٹکرانےسےتباہی نےکئی جانوروں کومعدومی سےدوچارکردیاتھا تاہم پرندوں کےانڈےسینےمیںکم وقت درکارہونےاورممالیہ کےبچےڈائناسورکے مقابلے میں جلدبڑےہوجانے کے سبب ان میں سے کئی کی نسلیں ختم نہیں ہوئیں۔