03 جنوری ، 2017
ڈی ایچ اے کوئٹہ کی جعلی ویب سائٹ بنا کر عوام کو لوٹنے کا نوٹس لے لیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق نو سر بازوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کچھ جعلساز جعلی ویب سائٹ کے ذریعے رقم بٹورنے میں مصروف ہیں، نوسر باز ڈی ایچ اے کی جعلی بکنگ اور رجسٹریشن کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے جب کوئٹہ پراجیکٹ لانچ کر ے گا تو آئی ایس پی آر تشہیر کرے گا۔