کھیل
05 جنوری ، 2017

سڈنی میں بارش کی آنکھ مچولی جاری ،میچ تاخیر کا شکار

سڈنی میں بارش کی آنکھ مچولی جاری ،میچ تاخیر کا شکار

 

سڈنی ٹیسٹ میںتیسرےروزکےکھیل سےپہلےتیزبارش شروع ہوئی جو وقفے وقفے سے جاری ہےجس کے بعد تیسرے دن کا کھیل تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

تیسرے دن کے کھیل کا پہلا سیشن ختم ہو چکا ہے جبکہ دوسرے سیشن کا کھیل بھی فی الحال شروع ہونے کا امکان نہیں ہے۔گرائونڈ اسٹاف بارش رکنے کی آس میںگرائونڈ کھیل کےقابل بنانے کےلئے تیار ہے تاہم بارش موقع دینے کو تیار نہیں۔

واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں جب دوسرے دن کے کھیل ختم ہواتوپاکستا ن نے اپنی پہلی اننگ میں2 وکٹوں کے نقصان پر 126 ر نز بنائےتھے،یونس خان64جبکہ اظہر علی58رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نےاپنی پہلی اننگ 538 رنز 8وکٹوں کے نقصان پرختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے تین روز قبل ہی سڈنی میںبارش کی پیش گوئی کر دی تھی۔

مزید خبریں :