شہر شہر
08 جنوری ، 2017

اسلام آبادسے یونیورسٹی لیکچرار اغوا

اسلام آبادسے یونیورسٹی لیکچرار اغوا

 

فاطمہ جناح یونیورسٹی کے لیکچرار سلمان حیدر کو اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ کورنگ ٹاؤن سے ان کی گاڑی ملی ہے۔

لوہی بھیر پولیس نے مغوی لیکچرار کے بھائی ذیشان حیدر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی۔ ان کے مطابق ان کا چھوٹا بھائی سلمان حیدر فاطمہ جناح یونیورسٹی میں لیکچرار ہے اور گلی نمبر25 کورنگ ٹاؤن اسلام آباد میں کرایہ پر رہائش پذیر ہے۔ 6جنوری کو دن ساڑھے تین بجے سلمان اپنی سیاہ رنگ کی گاڑی نمبر اے اےای 388  میں گھر سے نکلا تھا۔

سلمان کی بیوی کو رات ساڑھے دس بجے ایس ایم ایس آیا کہ گاڑی کورنگ ٹاؤن چوک میں ایکسپریس وے کے قریب کھڑی ہے وہاں سے لے لو وہ ضروری کام سے جا رہا ہے۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی کی اہلیہ نے دو مرتبہ اپنے شوہر کے نمبر پر کال کی تاہم فون اٹینڈ نہ ہوا اور کسی نے کال کاٹ دی۔ اس کے بعد فون بند ہوگیا۔

مزید خبریں :