10 جنوری ، 2017
برطانوی شہری ہیڈن کراس کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ وہ برطانیہ میں بچے کو جنم دینے والا پہلا ’’مرد‘‘ بن جائے گا۔
ہیڈن پیدائشی طور پر عورت ہے تاہم گزشتہ تین برس سے ایک مرد کے طور پر زندگی گزار رہا ہے اور عورت سے مکمل طور پر مرد بننے کے لئے ہارمون کے ذریعے علاج کا نصف دورانیہ بھی گزار چکا ہے تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے نطفے کے حصول کے بعد 20 سالہ کراس نے اپنی صنف کی تبدیلی کے عمل کو موخر کردیا ہے اور اس وقت امید سے ہے۔
بچے کی پیدائش کے بعد وہ اپنے نسوانی اعضا آپریشن سے نکلوا کر مرد بننے کے عمل کی تکمیل کرنے کا خواہش مند ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہت اچھا باپ ثابت ہوگا۔