10 جنوری ، 2017
ایاز اکبر یوسف زئی...پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ میری جدوجہد وزیراعظم بننے کے لیے نہیں ہے، اس کے لیے اور طریقے ہوتے ہیں۔
بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا،کسی ملک کا صدر یا وزیراعظم جھوٹ بولتا ہے تو اسے مستعفی ہونا پڑتا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جو چیزیں سامنے لائی ہے یہ کام نیب اور ایف آئی اے کا تھا، اچھا ہوگا اگر آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت کوئی نہ بچے، پاکستان تو بچ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نعیم بخاری نے بہت اچھا کیس پیش کیا ہے، ججز کا معلومات حاصل کرنے کے لیے نعیم بخاری پر دباؤ ڈالنا اچھی بات ہے، تحریک انصاف نے ثابت کر دیا کہ مریم شریف آف شور کمپنیز کی مالکن ہیں، ن لیگ کی تینوں دستاویزات فراڈ ثابت ہوئیں۔
عمران خان نے مزید کہاکہ پاکستان کو تمام دوست ممالک کے ساتھ مل کر چلتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے۔