پاکستان
10 جنوری ، 2017

4 لاپتہ سماجی کارکنوں کو بازیاب کرایا جائے، ہیومن رائٹس واچ

4 لاپتہ سماجی کارکنوں کو بازیاب کرایا جائے، ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے حکومت پاکستان سے 4 لاپتہ سماجی کارکنوں کی جلد بازیابی کا مطالبہ کردیا، ایچ آر ڈبلیو کا کہنا ہے حکومت سماجی کارکنوں کو جلد بازیاب کراکر ان کی حفاظت یقینی بنائے۔

اسلام آباد میں ہیومن رائٹس واچ کے تحت لاپتہ افراد کی حمایت میں اور ان کی بازیابی کیلئے مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایشیا ایچ آر ڈبلیو بریڈ ایڈمز کا کہنا تھا کہ ایسی نوعیت کے واقعات حکومتی کردار پر سوال ہیں، حکومت ان واقعات کا سدباب کرے یا اس مسئلے میں اپنی ذمہ داری قبول کرے۔

انہوں نے کا کہ مسنگ پرسن، لاپتہ افراد جیسی اصلاحات بدصورت سچائی کو نہیں چھپا سکتیں، شہریوں کی گمشدگی اور غیرقانونی حراست میں حکومت پاکستان کا مسلسل مشتبہ کردار ہے۔

ڈائریکٹر ایشیاء ہیومن رائٹس واچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے لاپتہ افراد سے تحقیقات جاری ہیں کا بیان کافی نہیں، لاپتہ افراد کو جلد ان کے گھر والوں سے ملایا جائے۔

 

مزید خبریں :