10 جنوری ، 2017
صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ سی پیک کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،عوام سی پیک پرغلط فہمیاں پیدا کرنے والے عناصر کو مسترد کر دیں۔
صدر ممنون حسین لاہور میں سر سید قومی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر انہوں نے ایوان قائد اعظم لائبریری کے لیے 25 لاکھ روپے عطیے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندی کی وجہ علی گڑھ تحریک کے مقاصد کو نظر انداز کرنا ہے،نوجوان جدید علوم حاصل کر کے تہذیبی اقدار کی پاسداری، حقوق کاتحفظ کو یقینی بنائیں، تعلیمی نظام کو جدید دور کے تقاضوں میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔