10 جنوری ، 2017
امریکی جریدے فوربز نے بھی پاکستان کی معاشی اور جغرافیائی کامیابیوں کا اعتراف کر لیا، فوربز کہتا ہے کہ پاکستان نے اسٹاک مارکیٹ کے بعد جغرافیائی سیاست میں بھی بھارت کو مات دے دی ہے۔
امریکی جریدہ لکھتا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں نے بڑی مہارت اور دانشمندی کے ساتھ اپنی جغرافیائی محل وقوع کی اسٹریٹجک اہمیت کو استعمال کرتے ہوئے امریکا اور چین سے ان گنت ملکی مفادات حاصل کیے ہیں۔
پاکستان کی بہترین حکمت عملی سے سی پیک کا معاہدہ ہوا، چین پاکستان کے انفرا سٹرکچر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
چین نے نیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) میں شامل ہونے کی بھارتی کوششوں کو بھی مسدود کردیا، کشمیر کے مسئلے پر بھی چین پاکستان کے ساتھ کھڑا نظر آیا۔