خصوصی رپورٹس
10 جنوری ، 2017

اسلام آباد:اسکول، کالجز کے طلبہ کیلئے بسوں کی منظوری

اسلام آباد:اسکول، کالجز کے طلبہ کیلئے بسوں کی منظوری

اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کالجوں کے طلبا کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کے لیے نئی بسیں آگئی ہیں۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے طلبہ کے لیے بسوں کی منظوری دی، جس کے بعد سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے 422طلبا بسوں سے آجاسکیں گے۔

تعلیمی اداروں کے لیے بسوں کا پہلا فلیٹ اسلام آباد پہنچ چکا ہے، وزیراعظم نواز شریف کل بسوں کی چابیاں اسکول کے بچوں کے حوالے کریں گے۔

اسکولوں کی طالبات کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے والدین انہیں اسکول نہیں جانے دیتے۔

 

مزید خبریں :