12 جنوری ، 2017
ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے 3ٹیسٹ ،3ون ڈے اور2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کردیاہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم27مارچ سے 15مئی تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی،سیریز3ٹیسٹ ، 3ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز31مارچ اور2اپریل کوہوں گے، ایک روزہ میچز9،7 اور 11اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ 22اپریل، دوسرا30اپریل اور تیسرا ٹیسٹ 10مئی سےکھیلا جائےگا۔