12 جنوری ، 2017
ملتان میں طارق روڈ پرواقع نجی ہوٹل کی چھت سے گرکرایک شخص ہلاک ہوگیا۔ہلاک ہونے والاشخص جاپانی شہری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے ہلاک ہونے والا جاپانی شہری ڈیرہ غازی خان میں ایک منصوبے پرکام کررہا تھا۔اس کی لاش نشتراسپتال کےسردخانےمنتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی ہےیاحادثہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔