27 جون ، 2012
لاہور…ینگ ڈاکٹرز اورمحکمہ صحت پنجاب کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اورینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر ناصر عباس کے مطابق محکمہ صحت نے ینگ ڈاکٹر زکے تمام مطالبات ماننے سے انکار کردیا ہے ، اس لیے ینگ ڈاکٹرز مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز سے معاملات افہام و تفہیم سے طے پاجائیں گے،مالی امورکے مطالبات فوری منظورنہیں کیے جاسکتے ، ایک دوروز میں ینگ ڈاکٹرز سے دوبارہ مذاکرات کرینگے۔