صحت و سائنس
27 جون ، 2012

عالمی ادارہ صحت پاکستان کو سگ گزید گی کی ویکسین فراہم کرے گا

عالمی ادارہ صحت پاکستان کو سگ گزید گی کی ویکسین فراہم کرے گا

اسلام آباد… عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں کتے کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز کیخلاف پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی ویکیسن جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی جو مریضوں کو مفت فراہم کی جائیگی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں اس سے پہلے ریبیز سے بچاوٴ کی ویکسین دستیاب نہیں تھی۔ریبیز کنٹرول پروگرام کے تحت صوبائی حکومتوں کو مرض سے بچاوٴ کی ویکسین مہیا کی جائے گی ،جس پر 2 کروڑ 78 لاکھ ڈالر سے زائد لاگت آئے گی۔ریبیز کنٹرول پروگرام کے تحت صوبائی محکمہ صحت ، میونسپل اتھارٹیز ، ویٹنری ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں کو تربیت بھی دی جائے گی۔

مزید خبریں :