13 جنوری ، 2017
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وہ دیہی علاقوں کے عوام کو کم قیمت پر پینے کا معیاری پانی فراہم کرنے کا وعدہ جلد پورا کر دکھائیں گے۔
لاہور میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واٹر سیکٹر کی عالمی کمپنیوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے، ٹینڈر جلد جاری کئے جائیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت دیہی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سنجیدہ ہے، اس مقصد کیلئے طلب کئے گئے ٹینڈر زیادہ بولی آنے پر منسوخ کئے گئے۔