دنیا
16 جنوری ، 2017

بھارت میں 600 بچوں سے زیادتی کا ملزم گرفتار

بھارت میں 600 بچوں سے زیادتی کا ملزم گرفتار

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں پولیس نے چھ سو بچوں سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سنیل رستوگی نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ تیرہ سال میں اس نے چھ سو بچوں سے زیادتی کی اور ڈھائی ہزار سے زیادہ بچوں کو دلی،غازی آباد اور ردراپور میں اپنا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والے بچوں کی عمریں سات سے گیارہ سال کے درمیان تھیں،حالیہ واقعہ اسکول سے واپس آنے والی ایک بچی کے ساتھ پیش آیا،جس کے والدین نے شک کی بنیاد پر پولیس کو اطلاع دی۔

جنوری میں ہی بچوں سے زیادتی کی کوشش کے دو مزید کیس رپورٹ ہونے پر دلی پولیس نے ملزم کو قریبی گاؤں سے گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم بچوں کو نئے کپڑوں، ٹافیوں اور چاکلیٹ کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

رستوگی اس سے پہلے بھی دو ہزار چھ میں اسی جرم میں چھ ماہ کی سزا کاٹ چکا ہے،اور اب اسے دو ہفتوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں :