16 جنوری ، 2017
ایک رپورٹ میں بھارتی ادویات داعش کو فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی انسداد دہشت گردی ایجنسیز کو ثبوت ملے ہیں کہ بھارت سے بھیجی گئی دوائیں آئی ایس آئی ایس کے پاس پہنچتی ہیں۔ ایجنسیز کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کو سپلائی کی جانے والی ادویات آخر کار شام اور عراق پہنچتی ہیں جہاں دہشت گرد گروہ ان ادویات کو استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس کی ابتدا میں یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ آئی ایس آئی ایس کے زیراستعمال اسلحہ اور بارود بھی بھارتی فیکٹریوں سے تیار ہوکر شام اور عراق تک پہنچی ہیں۔