17 جنوری ، 2017
کبھی نیچے، کبھی اوپر، آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ سے بھرا دن رہا، کاروبار کے دوران 800 پوائنٹس سے گر کر 100 انڈیکس 600 پوائنٹس ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا،کاروبار کے پہلے گھنٹے میں انڈیکس 200 پوائنٹس گرنے کے بعد 100 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔
تاہم وزیراعظم کے سپریم کورٹ سے استثنیٰ مانگے جانے کی خبر پر شیئرز فروخت کرنے کا رجحان زور پکڑ گیا، انڈیکس ایک موقع پر آٹھ سو پوائنٹس تک گرگیا، تاہم اس خبر کی تردید پر انڈیکس نے واپسی کی راہ لی اور کاروبار کا اختتام 209 پوائنٹس کمی سے 48 ہزار 678 پر کیا۔
کاروبار کے دوران 22 ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائز یشن 38 ارب روپے کم ہو کر 9767 ارب روپے ہوگئی۔