دنیا
18 جنوری ، 2017

نریندر مودی کی سی پیک پر تنقید، چین کا کرارا جواب

نریندر مودی کی سی پیک پر تنقید، چین کا کرارا جواب

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہ داری پر تنقید کے بعد چین نے بھارت کو کرارا جواب دیا ہے۔

چین نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے کشمیر پر چین کا موقف بھی تبدیل نہیں ہو گا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سی پیک پر اپنی دیرینہ تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منصوبہ دوسرے ملکوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

اس پر چین نے کہا کہ سی پیک آزاد کشمیر سے ضرور گزر رہا ہے لیکن اس کا کشمیر کے معاملے پر چینی موقف سے کوئی تعلق نہیں ۔

 

مزید خبریں :