دنیا
18 جنوری ، 2017

فرانس کے سابق وزیراعظم کو تھپڑ مارنے والا نوجوان گرفتار

فرانس کے سابق وزیراعظم کو تھپڑ مارنے والا نوجوان گرفتار

فرانس کے سابق وزیراعظم اور اس ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار مینوئیل ویلس کو ہاتھ ملانے کے بہانے نوجوان نے تھپڑ مار دیا، نوجوان کو گارڈز نے گرفتار کرلیا ۔

صدارتی مہم کے دوران سابق وزیراعظم ایک عمارت سے باہر نکلے اور اپنے استقبال کے لیے باہر کھڑے لوگوں سے ہاتھ ملانا شروع کیا اسی دوران ایک نوجوان نے ہاتھ ملانے کے بہانے آگے آیا اور مینوئیل ویلس کو تھپڑ مار دیا۔

نوجوان کا ہاتھ مینوئیل کی تھوڑی کو لگا، گارڈز نے فوری نوجوان کو نیچے گرا کر قابو کرلیا، سابق وزیراعظم اس ماہ فرانس کے صدراتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

مزید خبریں :