18 جنوری ، 2017
بھارتی فوجی خالی پیٹ رہتے ہیں،سارا راشن افسر بیچ دیتے ہیں۔ بی ایس ایف کے اہل کار تیج بہادر نے اپنے جرنیلوں کا پول کھولا،تو بھارتی ریاست ہریانہ کے اکیاون دیہات کی پنچایت ایکشن میں آگئی۔
مودی سرکار کو دس روز میں الزامات کی تحقیقات کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے پنچایت نےسی بی آئی اور بھارتی سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔
مہا پنچایت نے خبردار کیا کہ اگر مطالبہ نہ مانا گیا تو نئی دلی میں وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔