دنیا
18 جنوری ، 2017

پاکستان کو دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنےکہا تھا،رچرڈ ورما

پاکستان کو دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنےکہا تھا،رچرڈ ورما

بھارت میں امریکا کے سفیر رچرڈ ورما نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانے ختم کرنے سے متعلق سخت پیغام بھیجا تھا۔

ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے پاکستان کو دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانے ختم کرنے سے متعلق سخت پیغام بھیجا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ لشکر طیبہ، جیش محمد، اور حقانی نیٹ ورک کے ٹھکانے ختم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے۔ انہوں نے پاک بھارت سرحدوں پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مذمت بھی کی۔ اسی دوران ایک تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی ٹرمپ انتظامیہ جوہری کلب میں بھارتی رکنیت سے متعلق رکاوٹیں دور کرے گی۔

واضح رہے کہ چین نے ایک روز قبل کہا تھا کہ این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ملکوں کی این ایس جی کلب میں شمولیت الوداعی تحفہ نہیں ہو سکتی کہ دونوں ملک ایک دوسرے کو پیش کریں۔

رچرڈ ورما نے کہا کہ ممکن ہے کہ چین کے کچھ تحفظات ہوں۔ لیکن انہیں یقین ہے کہ بالآخر امریکا اس میں کامیاب ہو جائے گا۔ بھارت کے بعد پاکستان نے بھی این ایس جی کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔

 

مزید خبریں :