28 جون ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…تیز رفتا ر جھولوں میں بیٹھ کر اکثر بچے رونے لگتے ہیں اور بڑی عمر کے افراد لطف اٹھا تے ہیں لیکن امریکہ کے ایک پارک میں توکچھ الگ ہی ہو ا ۔ یہ با پ بیٹی جب رو لر کو سٹر میں بیٹھے تو بیٹی توخوش البتہ صا حب کچھ ڈرے ڈرے لگ رہے تھے ،جھولا چلنے سے پہلے بیٹی نے با پ کی ہمّت بھی بڑھا ئی لیکن جنا ب پر اس کا کچھ اثر نہ ہوا۔ تیررفتار جھو لا جیسے ہی چلناشروع ہو ا تو ابّا حضو ر کی ساری بہا دری دھر ی کی دھری رہ گئی اور خو ف کے مارے ان کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئیں جبکہ بیٹی پورے سفر میں ہنستی رہی ۔ بہادر بیٹی اور ڈرپوک والد صاحب کی یہ ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر بے حد مقبو ل ہو رہی جسے ابھی تک ہزار وں افراد دیکھ چکے ہیں ۔مذکورہ ویڈیومیں سے ایک منتخب تصویر یہاں بھی دی گئی ہے۔