20 جنوری ، 2017
پہلا موقع ہے کہ نئے امریکی صدر کے حلف اٹھانے کی تقریب میں ہندوپنڈت کو شرکت کی دعوت دی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کچھ دیر بعد45ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کےبعد 2 درجن سے زائد روحانی پیشوا ان کے لیے دعا کریں گے۔
آج نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری کاآغاز چرچ میں حاضری سے دیا۔
اپنی حلف برداری کیلئے وائٹ ہاؤس آمد سے قبل مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ٹرمپ نیشنل کیتھڈرل چرچ پہنچے ، اس موقع پر ان کی اہلیہ میلانیا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
نئے امریکی نائب صدر مائیک پینس بھی اپنی اہلیہ کےہمراہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے چرچ آئے،ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھیڈرل چرچ میں مذہبی رسومات اداکیں اور اپنے لیے دعا کرائی۔