شہر شہر
20 جنوری ، 2017

بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ جاڑے کی دھوم بڑھانے کو تیار

بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ جاڑے کی دھوم بڑھانے کو تیار

 

بارش اور برف باری کا ایک اور سلسلہ جاڑے کی دھوم بڑھانے کو تیار ہے، آئندہ ہفتے پنجاب، خیبرپختون خوا اور کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان میں بارش کی ساتھ شدید برف باری کی بھی پیش گوئی کردی، کراچی سمیت سندھ بھر میں دوبارہ بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں حالیہ برف باری اور بارش سے صوبے میں طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا،اس بارش اور برف باری کےاچھے اثرات فصلوں اور باغات پرمرتب ہوں گے توزیر زمین تیزی سے گرتی پانی کی سطح کو بھی سہارا ملے گا۔

بلوچستان کے بیشتر علاقے پچھلے چھ ماہ سے خشک سالی کی لپیٹ میں تھے،صوبے کے 8اضلاع سے لوگوں کی نقل مکانی شروع ہوچکی تھی۔

گذشتہ دنوں ہونے والی بارش اور برف باری نے صوبے کے بیشتر علاقوں میں جہاں طویل خشک سالی کا خاتمہ کیا وہاں اس بارانِ رحمت سے زمینداروں کے دل بھی کھل اٹھے اور انہوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :